Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

طویل عرصے بعد اہلخانہ سے ملنے جانے والی خاتون جہاز میں اچانک دم توڑ گئیں

خاتون کی موت کا واقعہ 20 جون کو قنطاس ایئر لائن کی فلائٹ میں پیش آیا
شائع 01 جولائ 2024 11:29pm
تصویر بذریعہ گوگل
تصویر بذریعہ گوگل

بیرونی ممالک میں سالوں گزارنے کے بعد وطن پہنچ کر اپنے پیاروں سے ملنے کی خوشی کا ایک اپنا ہی الگ مزہ ہوتا ہے۔ مگر ایک لڑکی ایسی بھی ہے جس کی یہ خواہش ادھوری رہ گئی۔

آسٹریلیا سے بھارت جانے والی لڑکی ائیرپورٹ پہنچتے ہی دم توڑ گئی۔ 4 سال بعد اپنے گھر والوں سے ملنے کے لیے انڈیا روانہ ہونے والی 24 سالہ خاتون جہاز کے ٹیک آف کرنے سے کچھ دیر پہلے دنیا سے چلی گئی۔

لڑکی کی موت کا یہ واقعہ 20 جون کو قنطاس ایئر لائن کی فلائٹ میں پیش آیا جب من پریت کور نامی خاتون آسٹریلیا کے شہر میلبورن سے دہلی کی پرواز کے ہوائی جہاز میں سوار ہوئی۔

من پریت کور نامی کی فلائٹ میں سوار ہونے کے بعد طبعیت ناساز ہوگئی۔ ان کے ساتھ موجود دوست نے پورا احوال بتایا کہ من پریت کور پرواز میں سوار ہوئیں تو انہیں سیٹ بیلٹ باندھنے میں پریشانی کا سامنا رہا اور اچانک وہ گر پڑیں اور اسی وقت دم توڑ گئیں۔

فلائٹ انتظامیہ کے مطابق جہاز میں موجود عملے نے خاتون کو زیمرجنسی میں طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تھی مگر تب تک ان کی سانسیں تھم چکی تھیں۔

woman died

Delhi

qantas airline