Aaj News

جمعرات, جولائ 04, 2024  
27 Dhul-Hijjah 1445  

خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز، مطلوب کمانڈرز سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے
شائع 01 جولائ 2024 11:06pm

خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز میں مطلوب 9دہشتگرد کمانڈروں سمیت 9دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمٰن اور دہشت گرد کمانڈر اشفاق عرف معاویہ سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق ضلع لکی مروت میں کئے گئے ایک اور آپریشن میں، سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں مزید دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشنز بھی کئے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

ISPR

Terrorism in Pakistan

Terrorism in KPK

TTP Terrorists