Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

”توہین آمیز مواد سے متعلق ہماری پالیسی سخت ہے“, ٹک ٹاک کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط

ٹک ٹاک نے عدالتی کاروائی میں حصہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، خط
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2024 10:45pm

توہین آمیز مواد ہٹانےاور ٹک ٹاک بندش کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر ٹک ٹاک کے پاکستان میں نمائندے نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق ٹک ٹاک کی پالیسی سخت ہے اور ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کو ایسے مواد ہٹانے کے لئے خصوصی پورٹل دیا ہے جس سے توہین آمیز مواد کو بلاک بھی کیا گیا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر مبینہ طور پر توہین آمیز مواد اپلوڈ ہونے کی خبریں ہم تک پہنچی ہیں ، پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق ٹک ٹاک کی پالیسی سخت ہے اور ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کو ایسے مواد ہٹانے کے لئے خصوصی پورٹل دیا ہےجس سے توہین آمیز مواد کو بلاک بھی کیا گیا ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ ٹاک ٹاک پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق سنجیدہ ہے، پی ٹی اے نے حال ہی میں کوئی توہین آمیز مواد نہیں رپورٹ کیا، خبروں کے بعد ٹک ٹاک نے خود پی ٹی اے کو توہین آمیز مواد رپورٹ کرنے کی درخواست کی۔

ٹک ٹک کے پاکستان میں موجود نمائندے نے بتایا کہ ٹک ٹک توہین آمیز مواد سے متعلق مقامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے لیکن ہم نے عدالتی کارروائی میں حصہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔