Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف کل دوروزہ سرکاری دورے پرتاجکستان جائیں گے

وزیراعظم مختلف شعبوں میں معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پربھی دستخط کرینگے
شائع 01 جولائ 2024 09:03pm

وزیراعظم شہباز شریف کل دوروزہ سرکاری دورے پرتاجکستان جائیں گے۔ وزیراعظم تاجک صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ مختلف شعبوں میں معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پربھی دستخط کرینگے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل دوروزہ سرکاری دورے پرتاجکستان جائیں گے، وزیراعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی دعوت پردورہ کررہے ہیں۔

وزیراعظم سےدوشنبہ میں تاجک صدر امام علی رحمان،، وزیراعظم قاہر رسولزادہ اورمجلسی اولی محمدطائر زویر ذوکر زادہ سے ملاقات ہوگی، یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطح تبادلوں کا حصہ ہے۔

دونوں فریقین باہمی دلچسپی کے شعبوں پروسیع پیمانے پربات چیت کریں گے ۔

ملاقات میں علاقائی رابطوں، تجارت، عوام سے عوام کے رابطوں اور توانائی کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی امور پر تعاون کے شعبوں میں فریق پر بات چیت ہوگی اور مختلف شعبوں میں معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کرینگے

Tajikistan

PM Shehbaz Sharif

Tajikistan President