Aaj News

بدھ, جولائ 03, 2024  
27 Dhul-Hijjah 1445  

چاہت فتح علی خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا

معافی مانگیں ورنہ مقدمہ کر دیا جائے گا
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2024 10:51pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

معروف سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

بدو بدی گانے سے مقبولیت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان کو قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق استاد نصرت فتح علی خان کو بدنام کرنے پر چاہت فتح علی خان کو 18 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔

قیصر منیر خان کی جانب سے میاں محمد عمیر نیاز نے چاہت فتح علی خان کی برطانیہ رہائش گاہ پر قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔

نوٹس میں لکھا گیا کہ اگر چاہت فتح علی خان 15 دن کے اندر جواب نہ دیا تو ان کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا جائے گا۔

لیگل نوٹس میں چاہت فتح علی خان پر نصرت فتح علی خان کا نام بدنام کرنے اور فیصل آباد کے عوام کے جذبات کو مجروح پہنچانے کے ساتھ ساتھ کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ چاہت فتح علی خان کی گلوکاری نے فیصل آباد کی عوام بہت ناراض کیا ہے۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ چاہت فتح علی خان سوشل میڈیا پر معافی بھی مانگیں۔

Chahat Fateh Ali Khan