Aaj News

بدھ, جولائ 03, 2024  
27 Dhul-Hijjah 1445  

سنی اتحاد کونسل والے کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں، ترجمان حکومتی قانونی امور

پی ٹی آئی ارکان خانہ بدوش ہیں، دوسری پارٹی میں گئے، بیرسٹرعقیل ملک
شائع 01 جولائ 2024 07:31pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

حکومت کے قانونی امور کے ترجمان بیر سٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ایک سال انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرائے، اب کس منہ سے مخصوص نشستیں مانگ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے نہ ترجیحی فہرست دی۔ نہ کسی نے کاغذات جمع کرائے۔ کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان خانہ بدوش ہیں، اپنی پارٹی ہونے کے باوجود یہ دوسری پارٹی میں گئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کی تناسب کا فارمولا الیکشن کمیشن منگل کو سپریم کورٹ میں دے گا، ان سیٹوں کو خالی نہیں رکھا جاسکتا۔

بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ یہ بات کلیر ہے سنی اتحاد کونسل والے آزاد امیدوار ہیں، ’مخصوص نشستوں کا فیصلہ ترلے سے نہیں قانون کے مطابق دیا جائے گا‘۔

سنی اتحاد کو مخاطب کرتے ہوئے حکومتی ترجمان نے کہا کہ آپ تسلیم کریں کہ آپ سے قانونی غلطی ہوئی، سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کا حکومت احترام کرے گی۔

Supreme Court of Pakistan

reserved seats

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council