Aaj News

بدھ, جولائ 03, 2024  
27 Dhul-Hijjah 1445  

غزہ کے ’الشفا اسپتال‘ کے سربراہ سمیت 55 فلسطینی رہا

’الشفا اسپتال‘ کے سربراہ محمد ابو سلمیہ کو 7 ماہ حراست میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا ہے۔
شائع 01 جولائ 2024 07:24pm

اسرائیل نے غزہ کے ’الشفا اسپتال‘ کے سربراہ محمد ابو سلمیہ کو 7 ماہ حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا، جب کے ان کے ساتھ 55 دیگر فلسطینیوں کو بھی چھوڑ دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بین گویر نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر سابقہ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ الشفا اسپتال کے سربراہ کو درجنوں دیگر قیدیوں کے ہمراہ چھوڑ دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی ’ کے مطابق غزہ کے وزارت صحت کے ذرائع نے ان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے 7 ماہ قبل سال الشفا اسپتال پر چھاپے کے دوران محمد ابو سلمیہ کو حراست میں لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق محمد ابو سلمیہ سمیت رہائی پانے والے دیگر فلسطینی خان یونس کے مشرق میں اسرائیل سے غزہ واپس آئے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ رہائی پانے والوں میں سے 5 افراد کو الاقصیٰ اسپتال جبکہ دیگر افراد خان یونس کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ رہائی پانے والے افراد کے اہلخانہ خوشی سے نہال نظر آئے اپنے پیاروں سے ملنے کے جذباتی مناظر بھی دیکھے گئے۔