Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، پیپلز پارٹی کا کارکن قتل

مقتول کے سر پر ایک گولی لگی جو موت کا سبب بنی، ایس ایس پی کورنگی
شائع 01 جولائ 2024 06:54pm

کراچی میں دن دیہاڑے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے کارکن کو قتل کردیا گیا

واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آیا جہاں سیاسی جماعت کے کارکن عامر عباسی کو نامعلوم مسلح ملزمان نے نشانہ بنایا۔

ملزمان نے مقتول کو اس وقت ٹارگیٹ کیا جب وہ عدالت میں پیشی کے بعد واپس جارہا تھا۔

علاقہ ایم پی اے فاروق اعوان کہتے ہیں ہمارے کارکن کو ٹارگٹ کیا گیا ، جبکہ ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ مقتول کے سر پر ایک گولی لگی جو موت کا سبب بنی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

karachi

Target Killing

Karachi Police