1500 روپے فیس دیکر ڈاکوؤں نے لیڈی ڈاکٹر کو لوٹ لیا
فیصل آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے
فیصل آباد میں بٹالہ کالونی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آگئی ۔ مریض کا روپ دھار کر کلینک میں آئے دو ڈاکوؤں نے لیڈی ڈاکٹر کو لوٹ لیا۔
واقعہ بٹالہ کالونی میں پیش آیا جہاں ڈکیتوں نے کلینک کے قوانین کا پاس رکھا ۔ ڈاکوؤں نے پہلے کاؤنٹر پر 1500 فیس جمع کروائی اور باری کا انتظارکیا.
باری آنے پر ڈاکو ڈاکٹر کے کمرے میں گئے اور باری آنے پر ڈاکو ڈاکٹر کے کمرے میں گئے، ملزمان نے لیڈی ڈاکٹر سے اسلحہ کے زور پ نقدی، زیورات اور موبائل لوٹ لیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.