Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بھائی ! میں پہلے سے شادی شدہ ہوں‘ بیٹے کی والدہ منال خان کو شادی کی پیشکش

اداکارہ خود بھی اس آفر سے حیران رہ گئیں
شائع 01 جولائ 2024 06:15pm
تصویر: منال خان انسٹاگرام
تصویر: منال خان انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان جو اب ایک بچے کی ماں بھی ہیں، انہیں شادی کی آفرز موصول ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شادی کی پیشکش ملنے پر حیرانگی کا اظہار کیا گیا اور سوال کیا جا رہا ہے کہ منال خان کو اب کون شادی کی پیشکش کرنے لگا۔

اداکارہ منال خان جن کے ہاں گزشتہ برس بیٹے کی ولادت ہوئی آج کل پردہ اسکرین پر نظر نہیں آرہیں کیونکہ انہوں نے بریک لیا ہوا ہے۔

مگر منال خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی ہیں۔

وہیں بہت سے صارفین ان کی فوٹوز اور ویڈیوز پر مختلف تبصروں کا بھی اظہار کرتے ہیں، مگر حال ہی میں ایک صارف نے ایسا کمنٹ کردیا جس نے لوگوں کی خاص توجہ حاصل کی اور وہ ’کمنٹ‘ وائرل ہوگیا۔

غلام اکبر نامی انسٹا صارف نے منال خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔‘ جس پر اداکارہ نے بھی ریپلائی کرتے ہوئے کمنٹ کا جواب دیا۔

منال خان نے غلام اکبر کی شادی کی پیشکش پر جواب دیا کہ بھائی! میں پہلے سے ہی شادی شدہ ہوں۔

منال خان کے جواب میں مداح نے دُکھی والے ایموجی کے ساتھ کہا کہ مجھے سُن کر بہت افسوس ہوا۔

واضح رہے منال خان دس دسمبر 2021 کو احسن محسن اکرام کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام محمد حسن اکرام ہے۔

Pakistani Actress

Minal Khan

wedding offer

By Fan