Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس افسر پر دوران ڈیوٹی بھارتی گانوں پر ٹک ٹاک بنانے کا جنون سوار

سب انسپیکٹرتھانہ اورنگی ٹاون کے شعبہ تفتیش میں تعینات ہے
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2024 05:55pm

کراچی میں پولیس افسرپردوران ڈیوٹی بھارتی گانوں پرٹک ٹاک بنانے کا جنون سوارہوگیا۔ سب انسپیکٹر ساجد کی دوران ڈیوٹی تھانے میں ٹک ٹاک بنانےکی ویڈیومنظرعام پرآگئی ۔

ویڈیو میں سب انسپیکٹرتھانہ اورنگی ٹاون کو بھارتی گانوں پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بنانےپرپولیس سب انسپیکٹرکےخلاف کارروائی کی جائےگی۔

واضح رہے کہ کراچی پولیس چیف نےوردی میں ٹک ٹاک بنانے پرپابندی بھی عائد کی تھی ۔

تھانہ اورنگی ٹاون کےشعبہ تفتیش میں تعینات سب انسپیکٹر ساجد ماضی میں جرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی کےالزام میں معطل بھی ہوچکا ہے۔