Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی

جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2 ہزار 7 سو 68 روپے کا تھا
شائع 01 جولائ 2024 05:13pm

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کر دی گئی ۔ ماہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 234 روپے 72 پیسے مقرر کر دی گئی اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جولائی کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ جون میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 2 ہزار 7 سو 68 روپے کا تھا۔

LPG

LPG Prices

lpg cylinders