Aaj News

بدھ, جولائ 03, 2024  
26 Dhul-Hijjah 1445  

راولا کوٹ کے بعد دکی سب جیل سے بھی 3 قیدی فرار

قیدی واش روم میں موجود روشن دان کو توڑ کر فرار ہوئے
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2024 09:18pm

راولا کوٹ کے بعد پولیس تھانہ دکی میں موجود سب جیل دکی سے بھی تین قیدی فرار ہوگئے، پولیس نے مفرور قیدیوں کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق تین قیدی واش روم میں موجود روشن دان کو توڑ کر فرار ہوئے، قیدی صبح واش روم کے لیے حوالات سے نکالے گئے تھے۔

پولیہس نے بتایا کہ سب جیل دکی میں کل 13 قیدی موجود ہیں، فرار ہونے والے تینوں قیدی ڈکیتی کے دو مختلف واقعات میں قید تھے۔

پولیس کے مطابق دو قیدی چمالنگ جبکہ ایک قیدی کا تعلق سنجاوی سے ہے، مفرور قیدیوں میں عصمت اللہ، کبیر اور صدیق شامل ہیں، جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کےخلاف مقدمہ درج، تفتیش شروع

سب جیل سے تین خطرناک قیدیوں کے فرار ہونے پر تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

:مقدمےمیں نامزد تینوں پولیس اہلکارگرفتارکرکےتفتیش شروع کردی گئی جبکہ قدمہ ایس ایچ او دکی جلیل احمد مری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد پولیس اہلکاروں میں حوالدار غنی، جیل وارڈن گل خان اور گیٹ سنتری اسمعیل مری شامل ہیں۔

Prisoners Escape