Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’زن مریدی‘ کا نیا ریکارڈ ٹوٹنے والا ہے؟ سوناکشی سنہا کے شوہر کا اہلیہ سے اظہار محبت

سوناکشی سنہا اپنے شوہر کے ہمراہ موجود تھیں، جبکہ ظہیر نے اہلیہ کے جوتے بھی اٹھائے ہوئے تھے
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2024 04:29pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی خبریں جہاں سب کی توجہ حاصل کر رہی تھیں، وہیں اب اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ بھی وائرل ہو رہی ہے۔

حال ہی میں شادی کے بعد اداکارہ کی جانب سے شوہر ظہیر اقبال کے ہمراہ ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ظہیر اور سوناکشی سنہا ایک شاپنگ مال میں موجود تھے، جبکہ ظہیر کے ہاتھوں میں سوناکشی سنہا کے سینڈلز بھی موجود تھے۔

ظہیر نے بڑے سائز کی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی، تاہم اس سب میں سوناکشی سنہا کی جانب سے ویڈیو پر شوہر سے متعلق اظہار خیال کیا گیا تھا۔

سوناکشی سنہا اسپتال پہنچ گئیں، بھارتی میڈیا کا سنسنی خیز دعویٰ

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

اداکارہ کی جانب سے شوہر سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ جب آپ ایک تابعدار شوہر سے شادی کریں تو، سوناکشی کی جانب سے انگریزی میں لکھا گیا تھا، جبکہ ان کے کہنے کا مقصد یہی تھا کہ وہ ان کے شوہر معصوم اور تابعدار ہیں۔

سوناکشی سنہا کو شادی کے تحفے میں ’مہنگی ترین گاڑی‘ مل گئی

جبکہ اداکارہ کی جانب سے ساتھ ہی جذباتی والا ایموجی بھی شئیر کیا گیا تھا۔ تاہم اس پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں، کچھ دونوں کے درمیان محبت کی تعریف کرتے دکھائی دیے۔

جبکہ کچھ ظہیر کی اہلیہ کی خدمت پر انہیں مشورے بھی دیتے دکھائی دیے۔

واضح رہے اداکارہ اور ظہیر اقبال 23 جون کو نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

Instagram

Sonakshi Sinha

zaheer iqbal

Sonakshi Wedding