Aaj News

بدھ, جولائ 03, 2024  
26 Dhul-Hijjah 1445  

اداکارہ انوشے اشرف کےدولہا عرف ”مسٹر انوشے“ کی تصاویر منظرعام پرآگئیں

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا کہا؟
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2024 06:44pm

گزشتہ روز نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی انوشے اشرف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنے شوہر کی چند تصاویر شیئر کیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف آر جے، ٹی وی میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی تصویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ کسی سیاحتی مقام پر موجود ہیں، یہ تصویر اداکارہ کے نکاح سے پہلے لی گئی تھی۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا دولہا ہے، میں بہت جلد مزید تصاویر بھی جاری کروں گی۔

انوشے اشرف نے بتایا کہ اُن کے شوہر کا نام شہاب رضا مرزا ہے جوکہ کافی مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

انوشے اشرف نے اپنے اہلخانہ اور چند قریبی دوستوں کی موجودگی میں ورچوئل نکاح کیا، ان کے اپنے دولہا میاں کے ہمراہ نکاح کی کوئی تصویر اب تک سامنے نہیں آئی تھی۔

میڈیا برادری سمیت ہزاروں سوشل صارفین نے اپنی پسندیدہ شخصیت کو اپنی زندگی کے اس نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے افق پر دیکھنے کی دعاکی اور جوڑے کو ان کی شادی پر نیک خواہشات بھیجی۔

تاہم ان کے شوہر کے خاندانی پس منظر اور پیشے کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

اداکارہ کے نکاح سے مزید تصاویر پر نظر ڈالیے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle