Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قدرت نے گاؤں پر بجلی گرا کر بڑا معجزہ دکھا دیا

آسمانی بجلی گرنے کے بعد گاؤں والوں نے پوجا شروع کر دی
شائع 01 جولائ 2024 03:34pm
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو

حال ہی میں بھارت میں مون سون بارشیں تباہی کا باعث بھی بن رہی ہیں، انہی بارشوں کے موسم میں بجلی گرنے کواقعات بھی سب کو خوف میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

حال ہی میں بجلی گرنے کا ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں آسمانی بجلی گرنے سے کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا تاہم اس واقعے کے بعد پورا گاؤں امڈ آیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع کسگنج کے گاؤں کوٹوالی صدر میں بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ہفتے کے روز بارش ہوئی تھی، اسی دوران آسمانی بجلی گری۔

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے بعد زمین سے پانی نکل آیا ہے، اگرچہ ابتدائی طور پر پانی نکلنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے، تاہم پانی پھوٹ پڑا ہے۔

آسمانی بجلی کی زد میں آنے کے بعد خاتون مستقبل کا حال بتانے لگی

اس حیرت انگیز منظر کو دیکھنے کو دیکھنے کے لیے دوسرے گاؤں سے بھی لوگ پہنچ گئے ہیں جبکہ اسے مذہبی طور پر بھی جوڑا جا رہا ہے اور مقامی افراد میں اس کی پوجا بھی کی جا رہی ہے۔

تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا

گاؤں کے رہائشی راوی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بجلی گرنے سے پانی نکل آیا ہے، اس کے بعد سے یہاں پانی نکل رہا ہے۔

تاہم مقامی انتظامیہ اسے بورنگ کی لائن موجود ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

india

Uttar Pradesh

Water

Lightning strike