سوناکشی کی شادی کے بعد اسپتال پہنچنے والےشتروگن سنہا اب کس حال میں ہیں، بیٹے کا انکشاف
لو سنہا نے اپنے والد اورسینیئر اداکار شتروگن سنہا کی صحت کے بارے میں وضاحت شیئر کی ہے۔ پیر کے روز ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر، لو نے ایک ٹویٹ شیئر کیا اور اپنے والد کے بارے میں تشویش کے لئے خیر خواہوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔
لو نے ٹویٹ کیا کہ ’میرے والد کی صحت کے حوالے سے میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی کوئی سرجری نہیں ہوئی ہے اور کسی کو بھی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ ہم اپنے والد کو ان کے سالانہ چیک اپ کے لیے اسپتال لے گئے، کیوں کہ انھیں شدید بخار تھا۔ فکر مند ہونے والے ہر شخص کا شکریہ.
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اسپتال کیوں گئے؟ وجہ سامنے آگئی
اداکار شتروگن سنہا کو گزشتہ ہفتے سالانہ چیک اپ کے لئے بھی ممبئی کے طبی مرکز لے جایا گیا تھا۔
اس سے پہلے لو نے کہا تھا کہ شتروگن سنہا کو شدید بخار کی وجہ سے یہاں کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے ان خبروں کی بھی تردید کی کہ ان کے والد کی معمولی سرجری ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد کو شدید بخار تھا اور ہم نے انہیں اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ صحت یاب ہو سکیں اور ہم ان کے سالانہ ٹیسٹ بھی کروا سکیں۔ میں ہر روز وہاں (اسپتال) جا رہا ہوں، اس لیے (میں) آپ کو بتا سکتا ہوں کہ کوئی سرجری نہیں ہوئی تھی۔
نوبیاہتا جوڑے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو بھی جمعہ کے روز اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ سوناکشی کی شادی کے کچھ دن بعد ہی شتروگن کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
سنہا فیملی کے لئے یہ مہینہ کافی اہم رہا ہے۔ اداکار 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اپنی پارٹی ٹی ایم سی کے لئے مغربی بنگال کے حلقہ سے کامیاب ہوئے تھے۔ اس کے بعد 23 جون کو ان کی بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی دیرینہ ساتھی ظہیر اقبال سے شادی ہوئی۔ شتروگھن 1970 اور 1980 کی دہائی میں میرے اپنے، کالی چرن، وشوناتھ، کالا پتھر اور دوستانہ جیسی فلموں کے لئے مشہور ہیں۔
Comments are closed on this story.