Aaj News

بدھ, جولائ 03, 2024  
26 Dhul-Hijjah 1445  

آم کے چھلکے نہ پھینکیں، انہیں استعمال کرنا سیکھیں

آم کا چھلکا وزن کم کرے گا، عمر بڑھے کی رفتار سست کرے گا
شائع 01 جولائ 2024 02:23pm

موسم گرما میں ہر کسی کے پسندیدہ آم کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔آم مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ فائدہ مند بھی ہے۔ اس میں وٹامن اے، سی، کے ، پوٹاشیم جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

آم کھانے کے بعد ہم اس کا چھلکا پھینک دیتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اسکے فوائد جان لیں توایسا کرنا چھوڑ دیں۔ کئی تحقیقوں میں دیکھا گیا ہے کہ آم کا چھلکا وزن کم کرنے اور بڑھاپے کی رفتار سست کرنے میں مددگار ہے۔

چائے میں بسکٹ ڈبو ڈبو کر کھانے والےہوشیار ہو جائیں

آم کے چھلکے کے فوائد

آم کا چھلکا غذائی اجزا سے بھر پور ہوتاہے۔ اس میں وٹامن اے، سی، کے، میگنیشیم ، کولین،پوٹاشیم شامل ہیں۔اس کے علاوہ اینٹی آکسیڈئیڈٹس، کیرو ٹینانڈز اور ہپولی فینولز بھی پائے جاتے ہیں، جو امراض قلب اور کیسنر کے خطرے کوکم کرتے ہیں۔

2008 کی ایک تحقیق میں دیکھا گیا ہے کہ آم کا چھلکا کھانے سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے اور وزن کم ہوتا ہے۔

آم کے چھلکے کی چائے

آم کے چھلکے کو پانی میں ابال لیں۔ ذائقہ بڑھانے کے لیے آپ پانی میں شہد، یا لیموں کے رس کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔ آم کاچھلکا وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور ہوتا ہے اور یہ چائے آپ کو ذائقے کے ساتھ ساتھ غذائیت بھی دے گی۔

بڑھاپے کی رفتار کو سست کرتا ہے

آم کا چھلکا کھانے سےعمر بڑھنے کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔ آم کا چھلکا ہمیں بہت سی بیما ریوں سے بچاتا ہے، جس کی وجہ سے جلد بڑھاپا نہیں ہوتا ہے۔

استعمال کیسے کریں

آم کا چھلکا براہ راست پھل کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے۔لیکن آپ اس طرح نہیں کھانا چاہتے ہیں ،کو اسے کئی ترکیبوں سے بھی آزما سکتے یں۔

آم کے چھلکے کا اچار

آپ اچار بنا کر آپ آم کے چھلکے بھی کھا سکتے ہیں۔ چھلکے میں نمک، اور مسالے ملا کرتھوڑی دیر کے لیے دھوپ میں رکھ دیں۔ پھر کچھ دنوں تک دھوپ میں رکھنے کے بعد اس کا ستعمال شروع کر سکتے ہیں۔

دسترخوان

Mango

lifestyle

fruits