Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، صرف عمران خان کا بلاک ہے، بیرسٹر گوہر

عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2024 08:35pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، صرف عمران خان کا بلاک ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلاف رائے سب کا حق ہوتا ہے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف عمران خان بلاک ہے۔

عمران کا باہر آنا نظر نہیں آتا، پی ٹی آئی قیادت کے پاس حکمت عملی نہیں، الیکشن پی پی کی گود میں ڈال دیا، فواد

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اختلاف سب کرتے ہیں اور اختلاف کرنا ہر شخص کا حق ہے۔ عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے، اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل والے کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں، ترجمان حکومتی قانونی امور

Supreme Court of Pakistan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Forward Block

Barrister Gohar Ali Khan