Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان، ملکی امپورٹ بل میں 59.85 ملین ڈالر کی کمی ہوگی

گیس کی اضافی پیداوار کو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا
شائع 01 جولائ 2024 02:00pm

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کمپنی نے ضلع کرک میں واقع نشپا کنواں نمبر4 سے گیس اور خام تیل کے ذخائر میں اضافہ کر دیا ہے جہاں سے اضافی 330 بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔

مچھ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑائے جانے کے بعد گیس کی فراہمی بحال

نشپا کنواں نمبر 4 سے اضافی 77 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گیس کی اضافی پیداوار کو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے، تیل و گیس کی اضافی پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 59.85 ملین ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہوگی۔

OGDCL