Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجٹ میں 50 روپے، سیمنٹ فیکٹری مالکان نے 200 بڑھا دئے

سیمنٹ کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا
شائع 03 جولائ 2024 08:08pm

صدر مملکت کی جانب سے فنانس بل 2024 پر دستخط کئے جانے کے بعد اس میں موجود ٹیکسز کا اطلاق آج سے ہوچکا ہے، جس کا اثر سیمنٹ کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے۔

نئے بجٹ کے اطلاق کے بعد سیمنٹ کی قیمت میں 200 روپے تک فی بوری اضافہ ہوگیا ہے۔

آج سے شروع ہونے والے مالی سال میں 20 تا 90 فیصد درآمدی ڈیوٹی نافذ

نیا مالی سال شروع، ٹیکسز نافذ ہونے کے بعد آج سے کیا کچھ مہنگا ملے گا؟

سندھ کے شادی ہال، کیٹررز اور ریسٹورنٹس پر سروس ٹیکسز میں اضافہ

حکومت کی جانب سے ایک بوری پر 100 روپے ایکسائز ڈیوٹی کے بعد سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1410 سے 1420 روپے ہوگئی ہے۔

لیکن سیمنٹ مالکان نے سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 200 روپے اضافہ کر دیا ہے اور فی بوری قیمت 1300 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کردی ہے۔

بجٹ کے مطابق سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 50 روپے اضافہ کیا جانا تھا، لیکن سیمنٹ انڈسٹری مالکان نے عوام پر 200 روپے کا بوجھ ڈال دیا۔

Finance Bill 2024 25

Cement Bag Price