Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

درخت کاٹنے سے منع کرنے پر بااثر ملزمان نے کاشتکار کی گدھی فائرنگ کرکے مار ڈالی

11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
شائع 01 جولائ 2024 01:40pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

حیدرآباد میں گدھے کی ٹانگ کاٹے جانے کے بعد راولپنڈی میں درندگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جہاں درخت کاٹنے سے منع کرنے پر بااثر ملزمان نے کاشتکار کی گدھی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

گدھی کے مالک کی درخواست پر تھانہ چکری میں 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

عمر کوٹ میں نامعلوم افراد نے اونٹنی کی چاروں ٹانگیں کاٹ دیں

مقدمے میں محمد نواز، ثقلین، صفدر، شکیل اور 7 نامعلوم افراد نامزد ہیں۔

سانگھڑ میں اونٹنی کے ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد گرفتار

واقعہ تھانہ چکری کے علاقے مکھیال میں پیش آیا۔

Donkey Firing