Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج سے متعدد اشیاء پر 20 تا 90 فیصد درآمدی ڈیوٹی نافذ

گاڑیاں، اسکن کیئر، پرفیومز، ٹوٹھ پیسٹ، ہیئر کلر، صابن، ٹوائلیٹ پیپر، پلاسٹک، منرل واٹر اور پیٹ فوڈ شامل ہیں۔
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2024 02:23pm

آج سے شروع ہونے والے مالی سال کے بجٹ کے تحت درآمدی ڈیوٹی میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ متعدد آئٹمز پر درآمدی ڈیوٹی بڑھادی گئی ہے۔

دواؤں میں استعمال کے علاوہ ہر طرح کے کلورو فارم پر 20 فیصد درآمدی ڈیوٹی نافذ ہوگی۔ پرفیوم اور ٹائلٹ واٹر پر ڈیوٹی 55 فیصد کردی گئی۔ ہر قسم کی اسپورٹس گاڑیوں پر امپورٹ ڈیوٹی 90 فیصد کردی گئی۔

بالوں میں لگانے والے پیسٹ پر درآمدی ڈیوٹی 55 فیصد کردی گئی ہے۔ پھلوں کے جوس پر 60 فیصد درآمدی ڈیوٹی نافذ ہوگی۔ بیوٹی اور سکن کیئر پریپریشن پر 55 فیصد درآمدی ڈیوٹی نافذ ہوگی۔

منرل واٹر اور کتے، بلی کی خوراک پر 60 فیصد درآمدی ڈیوٹی لی جائے گی۔

ڈینٹل پیسٹ اینڈ پائوڈر پر ڈیوٹی 50 فیصد کردی گئی۔ صابن اور اس کے میٹیریل پر بھی درآمدی ڈیوٹی 50 فیصد کردی گئی ہے۔ چمڑے سے بنے ہوئے پہناووں اور ربڑ، پلاسٹک اور ٹیکسٹائل کے جوتوں پر بھی 50 فیصد درآمدی ڈیوٹی لی جائے گی۔ ؎

import duty

SKIN CARE OTHER ITEMS

20 TO 90%

SUVs INCLUDED