Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی ماہانہ آمدنی نے سوشل میڈیا صارفین کو چکرا کر رکھ دیا

صارف نے ڈرائیور کی آمدنی سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا
شائع 01 جولائ 2024 12:38pm
تصویر بذریعہ: اولا/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: اولا/ فائل فوٹو

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی آمدنی سے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو کے ایک کیب ڈرائیور دن کے ہزاروں روپے کماتا ہے، یوں اس طرح ماہانہ آمدنی جان کر سب ہکے بکے رہ گئے ہیں۔

ریڈ اٹ پر ایک صارف کی جانب سے پوسٹ میںں کہنا تھا کہ میں ایک تقریب سے واپس آ رہا تھا، میں نے ایک ٹیکسی بُک کرائی تھی۔

سفر کے دوران صارف نے ڈرائیور سے مختلف موضوعات پربات چیت کی، اسی دوران صارف نے ڈرائیور سے اس کی آمدنی بھی دریافت کر لی۔

جس پر صارف نے کہا کہ وہ روزانہ 3 ہزار سے 4 ہزار روپے کما لیتا ہے، صارف اس آمدنی کو سن کر ہکا بکا رہ گیا۔

امریکا میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی یہودیوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش

اس جواب کے بعد تجسس میں صارف نے ماہانہ آمدنی سے متعلق بھی سوال کر ہی ڈالا، جس پر ڈرائیور نے بتایا کہ اگرہ روزانہ کی بنیاد پر 3 ہزار روپے کمائے اور 25 دن کام کرے تو ماہانہ کی 75 ہزار روپے کی آمدنی ہو جاتی ہے۔

ریڈ اٹ سمیت سوشل میڈیا صارفین صارف کے اس پوسٹ پر حیرانگی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ کچھ تو ڈرائیور بننے کو بھی ترجیح دیتے دکھائی دیے۔

Driver

Online Taxi

income

monthly