Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف سے معاہدے کی توقع کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں نئے مالی سال کے پہلے دن زبردست تیزی، 79 ہزار کی حد بحال

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں 745 پوائنٹس کا اضافہ
شائع 01 جولائ 2024 12:00pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے پہلے دن زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے، سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ بجٹ منظوری کے بعد اب آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پاجائے گا، اسی وجہ سے 100 انڈیکس ایک مرتبہ پھر 79 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 745 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 79 ہزار 190 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی تھی ، 100 انڈیکس 83 پوائنٹس کی کمی کے بعد 78 ہزار 445 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ مالی سال میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 80 ہزار 59 اور کم ترین سطح 43 ہزار 404 رہی۔

karachi

stock market

pakistan stock exchange

pakistan stocks

Pakistan Stock Exchange (PSX)

PAKISTAN STOCK MARKET