Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، دولہا کون؟

نکاح کی تصاویر کے ساتھ ساتھ معنی خیز کیپشن بھی توجہ کا مرکز بن گیا
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2024 01:01pm

معروف ٹی وی میزبان انوشے اشرف نے نجی نکاح کی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میزبان نے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ معنی خیز کیپشن بھی تحریر کیا۔

پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں انہیں سفید عروسی جوڑے میں نکاح کے دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ انسٹااسٹوریز میں امام ان کا نکاح پڑھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

’ہمایوں سعید گھر میں شوٹنگ کرنے گئے اور مالکن سے عشق کر بیٹھے‘

انوشے اشرف نے نکاح کا اعلان کرنے کے بعد جہاں اپنے پارٹنر کی تفصیلات کو نجی رکھا، وہیں انہوں نےاپنے دولہا کی تصویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی، جسے ان کی بہن نتاشا قزلباش نے بھی پوسٹ کیا تھا۔ ان کا نکاح شہاب رضا مرزا نامی شخص کے ساتھ ہوا ہے۔

تاہم شادی کی تصاویر سے زیادہ پوسٹ کا کیپشن توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جس میں انہوں نے شادی میں تاخیر کے سبب ملنے والے طعنوں کا منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔انہوں نے ان تمام لوگوں جو شادی نہ کرنے یا ہونے پر لڑکیوں کو ٹوکتے ہہیں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیٹا، آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی لو جی اب کرلی‘۔

شادی کے اعلان کے ساتھ ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

امبانی خاندان کا بیٹے کی شادی سے قبل غریب افراد کی شادی کرانے کا اعلان

نیک خواہشات بھیجنے والوں میں اداکارہ عائزہ خان، خان بہنیں ایمن اور منال اور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار شامل ہیں۔ اس اعلان کی پوسٹ کو انوشےاشرف کے پرجوش حامیوں کی جانب سے اب تک 13,000 سے زیادہ لائکس اور ایک ہزار سے زائد تبصرے مل چکے ہیں۔

اگرچہ کی اس پوسٹ میں انوشے نے سولو تصاویر کے ساتھ فیملی فوٹوز شیئر کی تھیں جس میں انکے دولہے کا کہیں نام و نشان بھی نہ تھا تاہم چند ہی لمحوں بعد دلہنیا نے فینز کو ہمسفر کی منہ دکھائی بھی کرادی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انوشے اشرف نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہیں کسی سیاحتی مقام پر پوز دیتے دیکھا گیا۔

دولہے کی جھلک دکھاتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ،’یہ میرا دولہا ہے اور انکی تصاویر جلد ہی اپلوڈ کرونگی۔‘

اسی کے ساتھ دیگر اسٹوریز میں انوشے نے نکاح کی تقریب سے اپنے شوہر کی دیگر تصاویر بھی جاری کی جس میں دولہے کے مزاحیہ پوز بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے۔

اگرچہ کہ اداکارہ کے دولہے کی دیگر تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں ہیں تاہم انوشے کے مطابق ان کا نکاح ’شہاب رضا مرزا‘ نامی شخص کے ساتھ ہوا ہے۔

انوشے اشرف کے اچانک نکاح کرنے پر سوشل میڈیا صارفین ششدر رہ گئے اور اس نوبیاہتا جوڑے کو نئی زندگی پر مبارکباد دیتے بھی نظر آرہے ہیں۔

۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity