Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنت میں پلاٹ ملنے لگے، قیمت بھی بتا دی

سوشل میڈیا پر جنت کے پلاٹ اور اس کی قیمت سے متعلق ویڈیو وائرل ہے
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2024 04:31pm
تصویر بذریعہ: ایکس/ انٹرنیٹ/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: ایکس/ انٹرنیٹ/ ویڈیو اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں ایک مذہبی رہنما کی جانب سے جنت میں زمین دینے سے متعلق حیرت انگیز دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے ایک مقامی چرچ میں مذہبی رہنما نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جہاں رہنما کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ جنت کی زمین رقم کے عوض مختص کرے گا۔

میکسیکو کے ایگلیسا دیل فائنل دی لاس تیمپوس جو کہ چرچ آف دی اینڈ آف ٹائمز کے نام سے مقبول اس چرچ کے مذہب رہنما کا دعوے میں کہنا تھا کہ 2017 میں انہوں نے خدا سے میٹینگ کی تھی، جہاں انہیں جنت کی زمین کی منظوری دی۔

پادری کے مطابق اس زمین کی قیمت 100 ڈالرز ہے جوکہ پاکستانی 27 ہزار روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ جبکہ پادری کی جانب سے وعدہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خدا کے محل کے پاس پرائم لوکیشن پر زمین دی جائے گی، جس کی گارنٹی بھی پادری کی جانب سے دی گئی ہے۔

چار اشخاص جو دنیا میں چلتے پھرتے جنتی ہیں

حیرت انگیز طور پر جنت کی اس زمین کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جبکہ چرچ جنت میں پلاٹ کی زمین لینے کے خواہش مند افراد کے لیے رقم کی وصولی کے لیے مختلف پلیٹ فارمز دیے گئے ہیں۔

اس پلیٹ فارمز میں پے پیل، گوگل پے، ویزا، ماسٹر کارڈ اور امریکن ایکسپریس کے ذریعے رقم بھیج سکتے ہیں، جبکہ چرچ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں جنت کی زمین سے متعلق ویڈیو وائرل ہے۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ اور حیرت انگیز تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

land

Church

Pastor

MEXICO CITY

HEAVEN