Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ فہیم شوٹر گرفتار

گرفتار ملزم فہیم عرف شوٹر کا لانڈھی کورنگی میں 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف
شائع 01 جولائ 2024 10:47am

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں گزشتہ رات مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور اسلحے کے مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم فہیم عرف شوٹر نے لانڈھی کورنگی میں 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم ایک بڑا ڈکیت گینگ آپریٹ کر رہا تھا۔

لکی مروت میں فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم 2015 سے جرائم کی دنیا کا سرغنہ اور سہولت کار بھی رہا ہے، ملزم کی سال 2022 میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شہری سے اسٹریٹ کرائم کی واردات کرکے فرار ہوا تھا۔

لاہور : تھانہ راوی روڈ کے 2 اے ایس آئی لڑ پڑے، ایک کا سر پھٹ گیا

کورنگی پولیس کے مطابق فہیم شوٹر ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں کے لیے اپنے گروہ کو اسلحہ سپلائی کرتا تھا، گرفتار مطلوب ملزم سے مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔

Karachi Street Crimes

Fahim Shooter