Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

1990 میں کویت میں یرغمال بنائے گئے مسافروں کا برطانوی حکومت، برٹش ایئرویز پر مقدمہ

عراق کے حملے کا علم ہونے پر لینڈنگ کی اجازت دینے کا الزام، فی کس 2 لاکھ 13 ہزار ڈالر تک ہرجانہ طلب کیا جاسکتا ہے۔
شائع 01 جولائ 2024 10:18am

1990 میں کویت میں یرغمال بنائے جانے والے برٹش ایئر ویز کے طیارے کے مسافروں اور عملے نے حکومت اور ایئر لائن دونوں پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔ بی اے 149 کے مسافروں اور عملے ارکان کا موقف ہے کہ برطانوی حکومت اور ایئر لائن دونوں ہی کو صورتِ حال کی سنگینی کا اندازہ تھا مگر پھر بھی اُن کی زندگی خطرے میں ڈالنے سے گریز نہیں کیا گیا۔ لا فرم میکیو جیوری اینڈ پارٹنرز نے ستمبر میں عندیہ دیا تھا کہ فی کس 2 لاکھ 13 ہزار ڈالر تک ہرجانہ طلب کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ خلیج کی جنگ کے دوران برٹش ایئر ویز کی مذکورہ پرواز کے سیکڑوں مسافروں اور عملے ارکان کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ ان میں سے 94 نے لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

بی اے 149 ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور جارہی تھی۔ 2 اپریل کو کویت میں لینڈنگ پر اترنے پر اس کے 367 مسافروں اور عملے کے ارکان کو یرغمال بنایا گیا۔ یہ واقعہ کویت پر عراق کے حملے کے چند گھنٹے بعد کا تھا۔ طیارے کے چند مسافروں اور عملے کے ارکان کویت میں چار ماہ سے زائد مدت تک یرغمالی رہے۔

لندن کی لا فرم میکیو جیوری اینڈ پارٹنرز نے ایک بیان میں کہا کہ جن 94 افراد نے مقدمہ دائر کیا ہے اُنہیں یرغمالی کی حیثیت سے جسمانی اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اِس کے اثرات اُن کی زندگی پر اب تک نمایاں ہیں۔ لا فرم کے مطابق مسافروں کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کو کویت پر عراق کے حملے کا علم تھا مگر پھر بھی برٹش ایئر ویز کی پرواز کو وہاں لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

میکیو جیوری اینڈ پارٹنرز کا کہنا ہے کہ پرواز کو لینڈنگ کی اجازت اس لیے دی گئی کہ اس میں خفیہ آپریشنز کی ٹیم بھی سوار تھی جسے کویت میں اتارنا مقصود تھا۔ اس پرواز کے ایک مسافر بیری مینرز کا کہنا ہے کہ ہمیں برطانوی شہری کی حیثیت سے نہیں بلکہ تجارتی اور سیاسی معاملات کی بساط پر مہروں کی حیثیت سے برتا گیا۔

برطانوی حکومت نے نومبر 2021 میں ایسی دستاویزات جاری کی تھی جن میں یہ بتایا گیا تھا کہ کویت میں متعین برطانوی سفیر لینڈنگ سے قبل نے کویت پر عراق کے حملے سے لندن کو مطلع کردیا تھا مگر یہ پیغام برٹش ایئر ویز تک نہیں پہنچایا گیا۔

2003 میں ایک فرانسیسی عدالت نے برٹش ایئر ویز کو اس پرواز کے فرانسیسی مسافروں کو ہرجانے کی مد میں 16 کروڑ 70 لاکھ یورو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

COMPENSATION

BRITISH AIIRWAYS

HOSTAGES IN KUWAIT

IRAQI INVASION

LAW SUIT