Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

تمام بینکس آج عوامی لین دین کے لئے بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک

ملازمین حسب معمول حاضر ہوں گے مگر کوئی پبلک ڈیلنگ نہیں ہو گی، اسٹیٹ بینک
شائع 01 جولائ 2024 10:08am

آج یکم جولائی کو بینک ہالی ڈے کی باعث ملک بھر کے تمام بینکس اور مالیاتی ادارے عام لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جولائی 2024 کو بینک ہالی ڈے کے باعث تمام بینک، مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک عام لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اس روز تمام مالیاتی ادارے اپنے اکاؤنٹس کلوز کریں گے، جس کے لیے تمام ملازمین حسب معمول حاضر ہوں گے مگر کوئی پبلک ڈیلنگ نہیں ہو گی۔

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

Bank Holiday