Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی20ورلڈ کپ جیت پر نتاشا کی خاموشی، علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم

ہاردک پانڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد میدان میں روپڑے
شائع 01 جولائ 2024 09:00am

ہاردک پانڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد رو پڑے۔ انہیں ایک ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا ، لیکن مداحوں نے قیاس کیا کہ یہ ان کی اہلیہ نتاشا کی کال نہیں تھی۔

سربیا کی اداکارہ و ماڈل نتاشا اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی طلاق کی افواہوں کو ہفتہ کے روز بھارت کی تاریخی ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کے بعد تقویت مل گئی ہے۔ ریڈاٹ پر صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہاردک یا ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لئے کوئی مبارکباد ی پوسٹ کیوں نہیں کی۔

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈاٹ کی جانب سے نتاشا کے انسٹاگرام ہینڈل کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا گیا، جس میں نشاندہی کی گئی کہ کس طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی سرگرم ہونے کے باوجود ، انہوں نے ہاردک اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی یادگار جیت پر مبارکباد کا کوئی منظر یا پیغام شیئر نہیں کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہاردک پانڈے نے اپنی اہلیہ نتاشا سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، کیونکہ یہ عجیب بات ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر انڈیا کے ورلڈ کپ جیتنے کے بارے میں کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا اور نہ ہی اپنے شوہر کو مبارکباد دی،جس نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ وہ خود سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ یہاں تک کہ انوشکا نے بھی اسٹوری پوسٹ کی - وہ سوشل میڈیا پر زیادہ فعال بھی نہیں ہیں، ساتھی اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے برعکس، نتاشا نے اپنے کرکٹر شوہر کے بارے میں کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا۔

نتاشا اور ہاردک 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے اور وہ 3 سالہ بیٹے اگستیہ پانڈیا کے والدین ہیں۔ اس سال کے اوائل میں انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کی قیادت میں ہاردک کی ناقص کارکردگی کے لئے نتاشا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

علیحدگی کی افواہیں آن لائن اس وقت شروع ہوئیں جب نتاشا کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پانڈیا کا سر نیم بھی ہٹا دیا گیا اور وہ اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی کے لئے آئی پی ایل میچوں میں نہیں دکھائی دے رہی ہیں۔ جس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کے تجسس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

sports

lifestyle

INDIAN CRICKET