Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مچھ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑائے جانے کے بعد گیس کی فراہمی بحال

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تھی
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2024 10:47am

بلوچستان کے علاقے مچھ میں گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے اڑا دی گئی، جس کے بعد کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، لیکن اب کوئٹہ سمیت بلوچستان میں گیس کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان سے گزرنے والی 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو مچھ کوہ باش کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا۔

کراچی میں شادی ہال کے باہر گیس لائن میں دھماکا، 5 افراد زخمی

لیویز ذرائع نے بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ دہشت گردی کا واقعہ ہو سکتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا تھا کہ متاثرہ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں کے صارفین متاثر ہو سکتے ہیں۔ علاقے میں سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا اور اس پر 48 گھنٹوں سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔

لیکن اب تمام علاقوں کو معمول کے مطابق گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

بلوچستان

SNGPL

Gas Pipe Line

sui northern gas pipelines limited

explosions