Aaj News

منگل, جولائ 02, 2024  
26 Dhul-Hijjah 1445  

نیا مالی سال شروع ہوتے ہی پٹرول مہنگا، ’حکومت سے ریلیف کی کوئی امید نظر نہیں آرہی‘

حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
شائع 01 جولائ 2024 08:23am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ حکومت صرف پانچ سال پورتے کرنے آئی ہے، اس حکومت ست ریلیف کی کوئی امید ہیں

پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 277 روپے 45پیسے فی لٹر ہوگئی ہے ۔

آئی ایم ایف سے پروگرام جلد طے ہو جائیگا، نان فائلر کی اصطلاح ختم کرینگے، وزیر خزانہ کا تنخواہ دار طبقے پر بوجھ بڑھنے کا اعتراف

جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے اضافہ کیا گیا۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر شہری کہتے ہیں کہ حکومت سے ریلیف کی کوئی امید نظر نہیں آرہی، یہ کبھی آٹا مہنگا کر دیتے ہیں، کبھی بجلی، اب پیٹرول مہنگا کر دیا ہے، یہ عوام کو ریلیف دینے نہیں بلکہ اپنے پانچ سال پورے کرنے آئیں ہیں۔

petrol price

petroleum prices

petrol price hike

petrol rates