Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اسپتال کیوں گئے؟ وجہ سامنے آگئی

نوبیاہتا جوڑےکو اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد اداکارہ کی حمل کی خبریں پھیل گئیں تھیں
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2024 12:07am

چہ مگوئیاں کی جا رہی تھی کہ اداکارہ سوناکشی سنا حاملہ ہی، لیکن اب ان کے اسپتال جانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی کی شادی کے چند دن بعد ہی شتروگھن سنہا علالت کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں جبھی سوناکشی اور ظہیر کا کوکیلا بین اسپتال میں دیکھا دیا تھا جو اپنے والد کی عیادت کرنے آئی تھیں ۔

ٹائمز ناؤ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق شتروگھن سنہا 25 جون کو کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کرنے کیلئے جیسے ہی اپنی نشست سے اٹھے تو انکا پاؤں قریبی کونے سے ٹکرا گیا اور انکی پسلیوں میں چوٹ آگئی۔

خوش قسمتی سے اداکارہ سوناکشی وہیں موجود تھیں جنہوں نے اپنے والد کوتھامتے ہوئے فوری طور پر طبی امداد دی ۔

بعدازاں جب انہوں نے ایک دن آرام کرنے کے بعد پسلیوں میں درد کی شکایت کی تو انہیں ان کے ڈاکٹر نے ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ سوشل میڈیا پر سوناکشی کے حمل سے متعلق پھیلی افواہیں بے بنیاد ہیں اور شتروگھن سنہا کو 1 جولائی کو ڈسچارج کردیا جائے گا۔

Bollywood actress

Sonakshi Sinha