Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوریا کمار یادو کا اہلیہ کے ساتھ جشن کا انداز مداحوں کا بھا گیا

’یہ رات کی ایک اچھی نیند ہونے والی ہے‘، دیویا شیٹھی
شائع 30 جون 2024 09:47pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سوریا کمار یادو کی اہلیہ کے ساتھ جشن کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر خوب چرچے میں ہے۔

اسٹار کرکٹر سوریا کمار کی اہلیہ دیویشا شیٹی نے انسٹاگرام پر بھارت کی فتح کے بعد جشن منانے کی تصاویر شئیر کیں ۔ تصاویر میں میں جوڑے کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

فائنل میں فتح کے فوری بعد بھارتی کپتان کو کس کی کال موصول ہوئی

ایک تصویر میں جوڑے کو سونے سے پہلے ٹرافی کو پیار سے دیکھتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ دوسری تصویر میں وہ سو رہے ہیں اور درمیان میں ٹرافی بھی رکھی ہوئی ہے۔

دیویا شیٹھی نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ رات کی ایک اچھی نیند ہونے والی ہے‘۔

روہت شرما اپنی ’بھولنے کی بیماری‘ کی وجہ سے کیوں وائرل ہوئے

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل کے دوران سوریا کمار یادیو کی جانب سے آخری اوور میں باؤنڈری پر جنوبی افریقا کے مایہ ناز بیٹسمین ڈیوڈ ملر کے ناقابل یقین اور شاندار کیچ نے بھارت کو جتوایا تھا ۔