Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی سیٹھی نے ایک بار پھر ’ہم جنس پرست‘ ہونے کا ثبوت دیدیا

پاکستانی معروف گلوکار علی سیٹھی نے اپنی جنس سے متعلق ایک نئی پوسٹ جاری کردی
شائع 30 جون 2024 08:57pm

پاکستانی معروف گلوکار علی سیٹھی نے اپنی جنس سے متعلق ایک نئی پوسٹ جاری کردی۔ علی سیٹھی کی انکے قریبی دوست و مصور سلمان طور سے شادی کی افواہ نے ان کے مداحوں کو چونکا ڈالا تھا لیکن اب علی سیٹھی کی ایک نئی پوسٹ نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

علی سیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے اپنے بچپن کی تصویر شئیر کی ہے۔ تصویر علی سیٹھی کی سالگرہ کی ہے جس میں وہ آسمانی شرٹ پہنے ہوئے ہیں اور ان کے سامنے ایک کیک رکھا ہے جس پر ’ہیپی برتھ ڈے علی ’ لکھا ہے۔

علی سیٹھی نے سلمان طور سے ’شادی‘ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

علی سیٹھی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ ہائے چھوٹے، مجھے معلوم ہے کہ یہ تھوڑا مشکل ہوتا ہے کہ جب وہ کہتے ہیں کہ جو تم ہو وہ تم نہ بنو’۔

انہوں نے لکھا کہ ’ لیکن وہ اصل بات جو تمہیں دوسرے سے منفرد بناتی ہے وہ تمہاری خوبصورتی اور خاص طاقت ہے، محبت تمھاری منتظر ہے’۔

علی سیٹھی اور انکے مبینہ دوست کی اصل کہانی کیا ہے

اس کیپشن کے آخر میں علی سیٹھی نے اپنے ہم جنس پرست ہونے کا شبپ ظاہر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ’ہیپی پرائڈ‘ لکھا جو ایل جی بی ٹی کیو کے دن کو منانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اگست 2023 میں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرتی دکھی کہ علی سیٹھی اپنے قریبی دوست سلمان طور کی محبت میں مبتلا ہیں اور دونوں مبینہ طو رپر شادی بھی کر چکے ہیں۔ اس خبر کی بنیاد مقبول ترین امریکی اخبار ’دا نیو یارک ٹائمز‘ کا ایک آرٹیکل بنا تھا۔ جبکہ واشنگٹن پوسٹ’ نے علی سیٹھی کیلئے ’کوئیر‘ یعنی ’ہم جنس پرست مرد‘ کی اصطلاح کا استعمال کیا تھا۔

Lollywood

Pakistani Singer

Ali Sethi