Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تربیلہ اور خان ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بہن بھائیوں سمیت 5 افراد ڈوب گئے

ہری پور : دو ہفتوں میں خان پور ڈیم اور دیگر آبی مقامات پر ڈوب کر جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی
شائع 30 جون 2024 07:50pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

ہری پور میں تربیلہ ڈیم اور خان ڈیم میں نہاتے ہوئے چار بہن بھائیوں سمیت پانچ افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ پانچوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

تربیلہ ڈیم میں نہاتے ہوئے چار بہن بھائی 13 سالہ انیس فاطمہ، 11 سالہ ارسلان، 9 سالہ فیضان علی اور 12 سالہ لائبہ دروازہ گاؤں کے قریب پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

چاروں بچے اپنے والد کے ساتھ الولی گاؤں سے نہانے کے لئے آئے تھے، ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو نکال کر ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔

دوسرے واقعے میں تھانہ خان پور کے سامنے خان پور ڈیم کی نہر میں نہاتے ہوئے کھلابٹ کا رہائشی 31 سالہ طارق ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، جسکی لاش ریسکیو ٹیم نے نکال کر خان پور اسپتال منتقل کر دی۔

پنجاب میں دریا اور نہر میں ڈوب کر 5 بچے جاں بحق ہو گئے

واضح رہے کہ ہری پور میں دو ہفتوں کے دوران خان پور ڈیم اور دیگر آبی مقامات پر پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

کراچی : ہاکس بے پوائنٹ پر خاتون سمندر میں ڈوب گئی

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آبی مقامات پر نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے مگر انتظامیہ عمل درآمد کرانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

Hot Weather

Haripur

Tarbela Dam