Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’او بہن، خدا کا خوف کرو‘ بولڈ لباس میں ملبوس ماہرہ خان تنقید کی زد میں

ماہرہ خان چھٹیاں منانے اٹلی میں موجود ہیں
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2024 09:35am

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان چھٹیاں منانے اٹلی میں موجود ہیں لیکن ان کو یہ ٹرپ کافی مہنگا پڑ گیا ہے کیونکہ چند تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنانے پر ماہرہ تنقید کی ذد میں ہیں۔

اٹلی کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی۔

ماہرہ خان کی تصاویر میں اٹلی کے حسین سیاحتی مقام ، ڈوبتے سورج اوردلفریب مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اس پوسٹ میں اپنی تصاویر بھی شامل کیں لیکن اداکارہ کی تمام تصاویر میں پہنے گئے ملبوسات مداحوں کو پسند نہ آئے کیونکہ ماہرہ خان ان تصاویر میں تین مختلف مغربی طرز کے لباس پہنی نظر آئیں جن میں وہ کافی بولڈ دکھ رہی تھیں۔

ماہرہ خان کی سب سے پہلی تصویر میں انکا بیک نظر آرہا ہے جس میں وہ غالباً اسکرٹ اور بلاؤز پہنی ہوئی ہیں جبکہ ایک اور تصویر میں اگرچہ ماہرہ خان کا مکمل لباس نظر نہیں آرہا لیکن ان کے لباس کی گہری نیک لائین اور سلیو لیس ہونا مداحوں کو پسند نہیں آیا ۔

ایک اور تصویر میں ماہرہ خان لگژری کار کے ساتھ کھڑی پوز دیتی دکھیں جس میں وہ سلک گاؤن پہنی ہوئی ہیں جس میں ان کی ٹانگ واضح ہے۔

اداکارہ کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین ماہرہ خان کے کمنٹ سیکشن میں شدید تنقید کی برسات کرتے نظر آرہے ہیں۔

Lollywood