Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

لاہور جلسہ 6 جولائی کے اسلام آباد جلسے کی کامیابی سے مشروط ہوگا، ذرائع
شائع 30 جون 2024 04:29pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں جلسے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 6 جولائی کو اسلام آباد جلسہ کامیاب رہا تو پی ٹی آئی لاہور میں بھی جلسہ کرے گی۔

لاہور جلسے کی ابتدائی تیاریوں کیلئے قیادت نے ہدایت کردی ہے۔ انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہ دی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

اپوزیشن کا 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کا اعلان

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کسی بڑے وینیو پر جلسہ منعقد کرنے کی خواہاں ہے۔

عمران خان کی رہائی سے کوئی خطرہ نہیں، چاہتے ہیں تو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرلیں، وزیر دفاع

Pakistan Politics

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)