Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

روہت شرما اپنی ’بھولنے کی بیماری‘ کی وجہ سے کیوں وائرل ہوئے

روہت شرما کی اس عادت سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا صارف نے انسٹاگرام پر اپلوڈ کی تھی
شائع 30 جون 2024 03:54pm
تصاویر بذریعہ: آئی سی سی/ انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب
تصاویر بذریعہ: آئی سی سی/ انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب

ٹی 20 ورلڈ کپ کا میلا جہاں گزشتہ روز اختتام پزیر ہو گیا وہیں بھارتی کپتان روہت شرما کا بھولنے کا انداز بھی سوشل میڈیا صارفین کی بھی توجہ حاصل کر گیا ہے۔

انسٹاگرام پر ایک صارف کی جانب سے رواں سال کھیلے گئے ٹورنامنٹ سے متعلق ایک ویڈیو بنائی گئی تھی، جس میں روہت شرما سے متعلق بتایا گیا تھا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روہت شرما کئی مواقع پر کچھ ایسا کر گئے جو کہ سب کو حیران بھی کر رہا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے موقع پر جہاں سب جیت کی خوشی منا رہے تھے وہیں روہت شرما اپنا سر پکڑے کچھ یاد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر دیگر کھلاڑی بھی انہیں ہی تک رہے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی فتح نے بھارت کو مالا مال کردیا

جبکہ آئی پی ایل کے موقع پر بھی جب وہ پانی پینے کے لیے رکے تو بنا دیکھے ہی پانی پینے لگے، تاہم یہ بھول گئے کہ بوتل کا ڈھکن ہی بندھ ہے، جس پر انہیں کچھ حد تک شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

آئندہ دو سال کے لیے ٹی 20 کرکٹ کا سلطان کون ہوگا؟ فیصلہ آج

اسی طرح پاکستان اور بھارت کے میچ کے موقع پر بھی روہت شرما ٹاس کے سکے کو جیب میں رکھے کر بیٹھ گئے اور پھر امپائر سے مانگنے لگے، علم ہونے بابر سمیت خود روہت شرما بھی ہنسنے لگے۔

کیویز سے مقابلے سے قبل جب روہت شرما سے پوچھا گیا کہ بلے بازی کریںگے یا پھر فیلڈنگ تو اس وقت بھی وہ غیر حاضر دماغی کے باعث سب کی توجہ حاصل کر گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلوی کپتان کا افغان فیلڈر کی انجری پر دلچسپ رد عمل

روہت شرما کے اس انداز کو سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ کر رہے ہیں جبکہ کچھ نے انہیں ’بھولا‘ قرار دے دیا ہے، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ کاش ایسے ہی اپنی ریٹائرمنٹ بھی بھول جاتے بھائی۔

india

rohit sharma

Instagram

Viral Video

ICC T20 World Cup