Aaj News

منگل, جولائ 02, 2024  
26 Dhul-Hijjah 1445  

بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے پر سربیائی نومسلم کا حملہ

پولیس اہلکار کے گلے میں تیر لگا، سفارت خانے کے عملے میں سبھی محفوظ رہے۔
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2024 08:13am

سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے پر جدید تیر کمان سے حملہ کرنے والا پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ ایک پولیس اہلکار کے گلے میں تیر لگا۔ اہلکار کا اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

سربیا کے صدر الیگزینڈر وُوشز نے اس حملے کو سربیا پر حملے سے تعبیر کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیر کمان سے حملہ کرنے والے صلاح الدین زُجووِچ کے ملک کے وہابیوں سے تعلقات کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔

صلاح الدین زُجووِچ وسطی سربیا کے ایک کرسچین آرتھوڈوکس گھرانے میں پیدا ہوا تھا۔ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اُس نے اسلام قبول کیا تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ وہ صلاح الدین کے ساتھی کو تلاش کر رہی ہے۔ دونوں پر خفیہ اداروں نے کئی دن سے نظر رکھی ہوئی تھی تاہم انہیں حراست میں لینے کا کوئی ٹھوس جواز نہیں تھا اس لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

serbia

ISRAELI EMBASSY

BELGRAGE

CROSSBOW ATTACK