Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز الدین کی 9 سال بعد پاکستان کی مُنی سے ملاقات، اداکار مُنی کو دیکھ کر حیران

انسٹاگرام پر موجود ویڈیو میں نواز الدین صدیقی کو ایک تقریب میں کھانے کی ٹیبل پر دیکھا جا سکتا ہے
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2024 04:34pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب

سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے جہاں سب کی توجہ حاصل کی تھی وہیں اس فلم میں کردار ’مُنی‘ نے بھی ناظرین کے دل موہ لیے تھے۔

اس فلم میں ’مُنی‘ نے پاکستانی بچی کا کردار نبھایا تھا، تاہم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے، جس میں مُنی نواز الدین صدیقی سے 9 سال بعد مل رہی تھی۔

تاہم نواز الدین صدیقی ایک لمحے کو پہچان ہی نہ پائے اور مُنی کو اپنی مداح سمجھ بیٹھے، لیکن فورا ہی چہرا پہچان گئے، جس کے ساتھ نواز الدین صدیقی نے فلم کی تھی۔

جبکہ اسی ویڈیو میں اداکارہ ہرشالی ملہوترا کو مسکراہٹ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جو کہ نواز الدین صدیقی سے مصافحے کے دوران خوشگوار موڈ میں دکھائی دیں۔

ڈپریشن سے متعلق بیان پر نواز الدین صدیقی تنقید کی زد میں

اس دلچسپ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران دکھائی دیے، کیونکہ 9 سال قبل فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں جس مُنی کو دیکھا تھا اب وہ کچھ حد تک بدل تو گئی ہیں تاہم چہرے کی مسکراہٹ جوں کی توں ہے۔

ممبئی میں معروف بھارتی اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی تھے جو کہ اداکار اور مٗنی کی اداکاری کی تعریف کرتے دکھائی دیے اور 9 سال بعد اس ملاقات پر دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔

Bollywood actress

Actor

Nawazuddin Siddiqui

munni

bajrangi bhai jan