Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دو ہم جماعت بنے بھارت کی بری اور بحری مسلح افواج کے سربراہ

لیفٹیننٹ جنرل اُپیندر دُویویدی اور ایڈمرل دنیش ترپاٹھی 1970 کے عشرے میں پانچویں کلاس میں ساتھ تھے۔
شائع 30 جون 2024 01:27pm

بھارت کی مسلح افواج کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایک جماعت میں پڑھنے والے بری اور بحری افواج کے سربراہ ہیں۔

1970 کے عشرے میں اُپیندر دویویدی اور دنیش ترپاٹھی مدھیہ پردیش کے شہر ریوا کے فوجی اسکول میں پانچویں جماعت میں ساتھ پڑھے تھے۔

ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے یکم مئی کو بھارتی بحریہ کے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اُپیندر دویویدی آج (30 جون کو) حلف اٹھانے والے ہیں۔

جب دنیش ترپاٹھی اور اُپیندر دویویدی پانچویں جماعت میں ساتھ پڑھ رہے تھے تھے ان کے رول نمبر بالترتیب 931 اور 938 تھے۔

بھارت کے وزیر دفاع اے بھارت بھوشن بابو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے بری اور بحری افواج کے سربراہوں کے ہم جماعت ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اُنہیں مبارک باد دی ہے۔

Indian army chief

classmates

INDIAN NAVAL CHIEF

STUDIED IN ARMY SCHOOL