Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باحجاب ثانیہ مرزا کہاں گھوم رہی ہیں؟

انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2024 06:19pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ انٹرنیٹ/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ انٹرنیٹ/ ویڈیو اسکرین گریب

معروف بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں عمرہ کے باعث توجہ میں تھیں تاہم اب متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں اور دلچسپ لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہی ہیں۔

حال ہی میں ثانیہ نے اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی تھی جس میں برقع اوڑھے اور حجاب لیا ہوا تھا۔

انسٹاگرام ویڈیو میں ثانیہ سفید رنگ کے عبائے میں موجود تھیں جبکہ وہ ایک مالک کی پرفیوم کی دکان میں پرفیوم کے انتخاب میں مشغول تھیں۔

پوسٹ میں ثانیہ کالکھنا تھا کہ انہیں اس دکان میں آکر اچھا محسوس ہوتا ہے، جبکہ انہیں یہاں کی پرفیوم بھی بے حد پسند آتی ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ جب بھی میں مدینہ آتی ہوں تو میں ان پرفیومز کے لیے دکان میں ضرور آتی ہوں۔

ثانیہ مرزا نے طلاق کا سوگ ترک کردیا، نئے عزم کے ساتھ دی کپل شرما شو میں شرکت

دوسری جانب حجاب میں موجود ثانیہ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور اس پر ماشااللہ کہتے دکھائی دیے۔

جبکہ ثانیہ ان دنوں خلیجی ریاستوں میں موجود تھیں جہاں مختلف اور دلچسپ لمحات کی ویڈیوز انسٹاگرام پر اپلوڈ کر رہی تھیں، جبکہ انہوں نے حال ہی میں اپنے بیٹے ازہان کے ہمراہ بھی تصویر اپلوڈ کی تھی۔

جس میں انہوں نے زیب تن کی ہوئی شرٹ سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر رہی تھی، جس پر لکھا تھا کہ ’مجھے محسوس ہو رہا ہے، کہ بالکل ٹھیک ہو جاؤں گی‘۔

Instagram

Hijab

umrah

Sania Mirza