Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اوکاڑہ پولیس نے چرچ کے قریب 7 مسلح افراد گرفتار کر لیے

ملزمان کے قبضہ سے پانچ ریفل کلاشنکوفیں ایک پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
اپ ڈیٹ 30 جون 2024 07:40pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ پولیس نے چرچ کے قریب مسلح سات افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ویگو ڈالا قبضہ میں لے لیا ہے، جبکہ مقدمہ بھی درج کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ پولیس نے جی ٹی روڈ پر چرچ کے قریب سے گزرنے والے ویگو ڈالہ کو روکتے ہوئے اسلحہ لہرا کر گھومنے والے گروہ کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرا ئع کے مطابق ملزمان ویگو ڈالہ پر سرکاری لائٹ لگا کر گھومتے اور اسلحہ کے ساتھ سرعام روڈ پر ویڈیوز بناتے تھے۔

پولیس نے اسلحہ کے لائسنس یا اجازت نامہ طلب کیا جو ان کے پاس موجود نہ تھا ویگو ڈالا اور ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ لے آئی ملزمان کے قبضہ سے پانچ ریفل کلاشنکوفیں ایک پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

گرفتار کیے جانے والوں میں ظفر اقبال ثنا اللہ عمران زبیر اعجاز احمد امیر وغیرہ شامل تھانہ بی ڈویژن اے ایس آئی محمد اظہر خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں :

اسلام آباد میں پولیس ناکے پر گاڑی روکنے پر ملزمان کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں ملزم زخمی

خیبرپختونخوا میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، سی ٹی ڈی

پولیس حکم کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ملزمان کو سخت قانونی سزا دلوائی جائے گی۔

punjab

Weapons

Arrested

Okara

Church