Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوبائی وزیر توانائی رات گئے کے الیکٹرک کے سینٹرل لوڈ ڈسپیچ سینٹر پہنچ گئے

کے ای نے یقین دلایا ہے کہ تین سےچار روز میں لوڈشیڈنگ میں مزید کمی آئے گی
شائع 30 جون 2024 11:15am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

صوبائی وزیر توانائی نے رات گئے کے الیکٹرک کے سینٹرل لوڈ ڈسپیچ سینٹر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے لوڈ شیڈنگ سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے رات گئے کے الیکٹرک کے سینٹرل لوڈ ڈسپیچ سینٹر کا دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے شہر میں بجلی کی طلب کے بارے میں یوٹیلیٹی انتظام کا جائزہ لیا،ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں بہتری آئی ہے۔

کے ای نے یقین دلایا ہے کہ تین سےچار روز میں لوڈشیڈنگ میں مزید کمی آئے گی۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو بھی متعدد چیلینجز کا سامنا ہے، سندھ حکومت کے الیکٹرک کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

karachi

Nasir Hussain Shah

K Electric