Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک ہی کلاس کے 2 دوست آرمی چیف اور نیول چیف بن گئے

غیر پیشہ ورانہ اقدامات کی وجہ سے مقبول بھارتی فوج پھر چرچہ میں ہے
شائع 30 جون 2024 10:47am
تصویر بذریعہ: انڈیا ٹوڈے/ بھارتی فوج
تصویر بذریعہ: انڈیا ٹوڈے/ بھارتی فوج

بھارت میں 2 کلاس میٹس آرمی کے بڑے عہدوں پر پہنچ گئے، جو کہ اب سب کی توجہ خوب سمیٹ رہے ہیں۔

بھارتی فوج جہاں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بر بریت کے باعث تنقید کی زد میں رہتی ہے، وہیں اب بھارتی فوج دو دوستوں کے حوالے سے وائرل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آرمی چیف دویویدی بننے جا رہے ہیں، جبکہ انہی کے دوست اور اسکول میں ساتھ پڑھنے والے کلاس میٹ تریپاٹھی نیول چیف بن چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تریپاٹھی یکم مئی کو نیول چیف بنے تھے، جس کے بعد اب ان کے دوست کو 30 جون کو آرمی چیف کا عہدہ دیا جا رہا ہے۔

گاڑی میں انسانی کھوپڑیاں رکھنے والے شخص نے وجہ بتا دی

تریپاٹھی اور اوپیندرا دویویدی 1970 میں مدھیا مردیش کے شہر ریوا کے سائنک اسکول میں پانچویں جماعت تک ساتھ پڑھے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں کے رول نمبر لیفٹیننٹ دنیش دویویدی کا رول نمبر 931 اور نیول چیف دنیش کا رول نمبر 938 تھا۔

سوشل میڈیا پر صارفین یہ بھی تبصرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ دوست نے اپنے ہی دوست کو آرمی چیف کا عہدہ دلا دیا ہے، کیونکہ ظاہر ہے بھارتی فوج کی غیر پیشہ ورانہ اقدامات سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

Army Chief

Indian Army

Friends

classmates