Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا نے پاکستان سے تعلقات کو خوش گوار اور مستحکم قرار دے دیا

کئی شعبوں میں اشتراکِ عمل بڑھا ہے، پاکستانی سفارت خانے کی مینگو پارٹی میں امریکی اعلیٰ عہدیدار الزابیتھ ہارسٹ کی گفتگو
شائع 30 جون 2024 10:07am

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ بعض معاملات میں دونوں اتحادیوں اور پارٹنرز کے درمیان تھوڑے بہت اختلافات ضرور ابھرتے ہیں تاہم مجموعی طور پر تعلقات کی کیفیت اطمینان بخش ہے۔

یہ بات امریکا کی پرنسپل ڈیپوٹی اسسٹنٹ سیکریٹری الزابیتھ ہارسٹ نے پاکستانی سفارت خانے میں مینگو پارٹی میں گفتگو کے دوران کہی۔

امریکا کی طرف سے پاکستان سے تعلقات کو مستحکم قرار دینے کی یقین دہانی امریکی کانگریس میں اس قرارداد کے منظور کیے جانے کے بعد آئی ہے جس میں پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان نے اس حوالے سے امریکی الزامات اور تشویش کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔

الزابیتھ ہارسٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ کئی شعبوں میں اشتراکِ عمل بڑھا ہے۔

Elizabeth Horst

PAK US RELATIONS IN BEST PLACE

COLLABORATION BOOSTED

MANGO PARTY IN PAK EMBASSY