Aaj News

منگل, جولائ 02, 2024  
25 Dhul-Hijjah 1445  

نان فائلرز کی سِمز بلاک نہ کرنے والے ٹیلی کام آپریٹرز پر 10 تا 20 کروڑ جرمانے کی تیاری

ترمیمی مالیاتی بل میں جرمانے کم کرنے اور بورڈ آف ریونیو کو تاریخ کے تعین کا اختیار دینے کی تجویز شامل ہے۔
شائع 30 جون 2024 09:46am

حکومت نے نان فائلرز کی سِمز بلاک کرنے میں ناکام رہنے والے ٹیلی کام آپریٹرز (فیل فون کمپنیاں) پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

اگلے مالی سال کے مالیاتی بل میں پہلے ڈٰیفالٹ پر 10 کروڑ روپے اور اُس کے بعد ہر ڈیفالٹ یا ناکامی پر 20 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے افراد یعنی نان فائلرز کی فون سِمز بلاک کرنے میں ناکام رہنے پر متعلقہ موبائل فون کمپنیوں کو انکم ٹیکس آرڈر کے جاری کیے جانے کے 15 دن کے اندر جرمانہ عائد کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے۔

ترمیمی مالیاتی بل میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ فون سِمز بلاک کرنے میں می ںاکامی پر جرمانے بالترتیب 5 کروڑ اور 10 کروڑ روپے کردیے جائیں۔

ساتھ ہی ساتھ ترمیمی مالیاتی بل میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کو جرمانے کی تاریخ کے تعین کا اختیار بھی دیا جانا چاہیے۔ مزید یہ کہ جرمانہ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے بعد ہی موثر ہونا چاہیے۔

Non Filers

SIMS TO BE BLOCKED

TELECOM OPERATORS

HEAVY PENALTIES