Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ میں پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

پولیس موبائل ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ کر کھائی میں جاگری
اپ ڈیٹ 30 جون 2024 11:22am
Police mobile accident in Kandhkot - Aaj News

سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں پولیس موبائل کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

افسوس ناک حادثہ کندھ کوٹ میں مچھی بنڈو انڈس ہائی وے پر ایس ایس پی کشمور کے سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، پولیس موبائل ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری۔

حادثے میں موبائل میں سوار 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

افسوس ناک حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں غلام یاسین ، وقار احمد ، محمد اسماعیل اور طالب حسین سومرو شامل ہیں۔

جاں بحق اہلکاروں میں سے 3 کا تعلق جیکب آباد اور ایک کا سکھر سے ہے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سکھر ریفر کیا گیا۔

وزیر داخلہ کا اظہار افسوس

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 4 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

sindh

Kandhkot

police van

jeep fall into deep

police van accident